ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

حالات جیسے بھی ہو ہم نے بھارت جاکرصرف اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ،شاہدآفریدی

datetime 10  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ حالات جیسے بھی ہو ہم نے صرف اچھی کرکٹ کھیلنی ہے 1999 میں بھی ایسے ہی حالات تھے مگر ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے تھی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد شاہد آفریدی نے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے منتخب کردہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔ شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل بھارت میں جو حالات ہیں وہ ہمارے لئے ٹھیک نہیں مگر کھلاڑیوں کو مشکل سفر کیلئے تیار ہنا چاہیے حالات جیسے بھی ہو ہم نے اچھا پرفارم کرنا ہے اور ساری توجہ کھیل پر رکھنی ہے ٹیم ایسے حالات میں بہترین پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر ہمیں شکست ہوئی تو اس کا جواز ہم حالات کو نہیں ٹھہرائے گئے کیونکہ حالات1999ء میں بھی ایسے تھے مگر اس وقت بھی قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹی تھی ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے 19کو شیڈول پاک بھارت میچ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیا ہے تاہم ہندو انتہاء4 پسندوں نے وہاں بھی میچ نہ ہونے دینے اور پچ کھودنے کی دھمکی دی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…