دبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے بعد آئی سی سی نے کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ کا مقصد ایونٹ کو الزامات سے پاک کرنااور کھلاڑیوں کو غلط ادویات کے استعمال سے دوررکھنا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے شین وارن ‘سری لنکا کے کشال پریرااور پاکستان کے یاسر شاہ ‘شعیب اختر‘محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آچکے ۔کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم منیجر کی طرف سے فراہم کردہ ناموں پر لئے جائیں گے۔ڈوپنگ ٹیسٹ آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کے زیر اہتمام واڈا کوڈ کے تحت ہونگے۔