نیو دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ،بالآخر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے،آئی سی سی نے فیصلے کاباقاعدہ اعلان کردیا، بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو میدان میں اترنے سے پہلے ہی بڑٰی فتح مل گئی۔ پاکستان نے بھارتی حکومت اور ا?ئی سی سی کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کے مطالبے پر پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کلکتہ منتقل کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈ سن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میچ کو باہمی مشاورت کیوجہ سے کولکتہ منتقل کیا گیا ہے ٹیموں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاک بھارت میچ مقررہ تاریخ پر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا موجودہ حالات میں میچ کا مقام تبدیل کرنا بہتر آپشن تھا اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا پلان بنا لیا ہے۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی تھی۔ ٹیم کےلیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کی سکیورٹی ٹیم بھارت گئی تھی جس کی سفارشات پر پاکستان نے میچ کی منتقلی کا مطالبہ کر دیا تھا۔