اہور(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی اوپنر شیکھر دھون کی شاٹ باؤنڈری لائن پر بنگالی فاسٹ بولر تسکین احمد نے روکی تاہم سلائیڈ کے دوران وہ باؤنڈری لائن پیچھے لے گئے اور جب انہوں نے واپس آ کر گیند اٹھائی تو ان کا پاؤں باؤنڈری لائن پر آ رہا تھا تاہم اس وقت کمنٹری کر رہے رمیز راجہ نے بالکل اگ موقف اپناتے ہوئے کہا کہ تسکین نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا اس لیے دھون کو 4 رنز نہیں ملنے چاہیں۔ یہ سنتے ہی پاکستانی مخالف بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی کپتان کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا۔