دبئی (نیوز ڈیسک)مردوں اور عورتوں کے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی20 2016 مقابلے دو ارب سے زیادہ افراد دیکھ پائیں گے۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق مردوں اور عورتوں کے 48 مقابلے سٹار سپورٹس اور اس کے شراکت کاروں کے ذریعے 200 ممالک میں دیکھے جا سکیں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے 48 میچوں کو اپنے شریک براڈکاسٹروں کے ذریعے شائقین کرکٹ تک پہنچانے کے اقدامات کیے گئے ہیں ٗ مردوں تمام 35 مقابلے ٗ عورتوں کے 13 میچ براہ راست دکھائے جائیں گے۔ان میچوں کی کوریج کے چھ الٹرا موشن ہاک آئی اور سپائیڈر کیم سمیت 30 کیمرے نصب کیے جائیں گے ٗکسی فیصلے کے خلاف اپیل کے دوران تھرڈ امپائر کی آڈیو گفتگو بھی سنی جا سکے گی۔آئی سی سی میچوں کی کوریج کے دوران جن کمنٹیٹروں کو سنا جا سکے گا ان میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ، ہرشا بھوگلے، ایئن بشپ، انجم چوپڑا، گریگ کمنگ، ڈیرن گنگا، سنیل گواسکر، ناصر حسین، میلان جونز، برینڈن جولیئن، نک نائٹ، ڈیوڈ لوئڈ، سنجے منجریکر، ممیلیلو انمبنگوا، ٹام موڈی، شان پولک، مائیکل سلیٹر، لیزا ستھلیکر، سکاٹ سٹائرس، شین وارن اور ایلن ولکنز شامل ہیں ٹی 20 میچوں کی کوریج میچ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے شروع ہو گی جن میں ٹاس ہونے کے عمل کو لائیو دکھانے کے علاوہ پچ رپورٹ اور کھلاڑیوں کے انٹرویو بھی دکھائے جائیں گے۔افغانستان، سری لنکا، ہانگ گانگ ، فجی، ہالینڈ، سنگا پور اور ملائیشیا میں یہ مقابلے فری ٹو ایئر براڈکاسٹروں جیسے دوردرشن، ایس اے بی سی، آسٹریلوی چینل نائن پر دیکھے جا سکیں گے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی اپنے پارٹنر سٹار سپورٹس کی مدد سے کرکٹ میچوں کی کوریج کو دنیا کے ہر کونے تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ عورتوں 13 میچ براہ راست دکھائے جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































