کراچی(نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل خالد لطیف بیٹنگ پریکٹس منفرد انداز میں کر رہے ہیں، ہاتھ میں کرکٹ بیٹ کے بجائے وکٹ اور گیند گالف کی استعمال کر رہے ہیں۔ ویسےتو خالد لطیف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ایشیا کپ سے پہلے ہی بن گئےتھے لیکن ایشیا کپ میں بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد ان سے امیدیں بھی ہیںاور انہیں اس کا احساس بھی ۔ اسی احساس کے تحت انہوں نے ہاتھ میں بیٹ نہیں بلکہ وکٹ تھامی اور کرکٹ بال نہیں بلکہ گالف کی گیند سے پریکٹس کی ، یوں خالد لطیف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کچھ کرنے کے عزم کے ساتھچھوٹی بال سے بڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں خالد لطیف نے پاکستان سوپر لیگ میںبلند بالا چھکے بھی لگائے اور سات میچوں میں 206رنز بناکر قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔