جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کی ضمانت تک قومی ٹیم نہ بھیجی جائے، میچ کہیں اور منتقل کیا جائے: سکیورٹی ٹیم

datetime 8  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی سکیورٹی ٹیم نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات کی اور اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت کی ضمانت کے بغیر قومی ٹیم کو ہمسایہ ملک نہیں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ دھرم شالا کے بجائے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے۔وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، ٹیم کو بھارت روانہ کرنا ہے یا نہیں فیصلہ کل کیا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہو گیا لیکن دوسری طرف بھارت میں کھیل پر تماشہ بھی جاری ہے۔ کرکٹ جیسے ہر دلعزیز کھیل کے دشمنوں نے بھارت میں دہائی ڈال دی ہے۔ہما چل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بہادرا سنگھ نے گویا جلتی پر تیل ڈال دیا، کہتے ہیں کہ سکیورٹی انتظامات سخت ہوں گے البتہ اگر مظاہرین دیوار بن کر سامنے کھڑے ہو گئے تو پولیس سمیت وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انیس مارچ کو اسی دھرم شالا کے میدان پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو میدان میں اترنا ہے جہاں کھلاڑیوں سے پہلے بیان بازوں نے ماحول گرما دیا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…