اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بھارت بھیجا جائے گا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بھارت بھیجا جائے گا اگر کلیئرنس نہیں ملی تو ٹیم نہیں جائے گی بھارت نے کرکٹ ٹیم کے حوالے سے نامناسب رویہ اختیار کررکھا ہے اعلیٰ ظرف دشمن اس طرح کی حرکت بھی نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب اسی تناظر میں کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ 34ممالک کے اتحاد میں پاکستان کو اہم حیثیت حاصل ہے دہشتگرد پوری دنیا اور اس خطہ کا مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کیلئے اسلامی ممالک کو اس بلاک میں شمولیت اختیار کرنا چاہیے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنا چاہیے ۔