نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کرکٹ شائقین میچ کے ساتھ بھارت کے 6 میدانوں میں مفت وائی فائی سروس کا مزہ بھی اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے دوران شائقین کو دھرم شالا، بنگلور، کولکتہ، موہالی ، نئی دہلی اور ممبئی کے کرکٹ میدانوں میں مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی ٗ مفت فائی فائی کی سروس صرف میدان میں موجود شائقین کو ہی دستیاب ہو گی ۔حکام کی طرف سے بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر میدان کے اندر 600 مقامات بنائے گئے ہیں ٗایڈن گارڈن کولکتہ میں 1101 مقامات تک سروس مہیا کی جائیگی جہاں تقریباً 68 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے ۔فائی سروس ترجمان کے مطابق 15 سے 35 میگابٹ فی سیکنڈ رفتار سے مہیا کیے جانے والا انٹرنیٹ سے ممبئی میں 30 ہزار لوگوں کو رابطے کی سہولت دی گئی ۔ایڈن گارڈن میں 68 ہزار، فیروز شاہ کوٹلہ میں 41 ہزار، وانکھڈے میں 26 ہزار، موہالی میں 35 ہزار اور دھرم شالا میں23 ہزار تماشائی وائی فائی سروس سے مستفید ہوں گے ۔