جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20 کے بعد آفریدی سمیت کرکٹ کے دنیا کے پانچ بڑے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ متوقع

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ٹی 20ورلڈکپ منگل سے شروع ہورہاہے اور پاکستان کے شاہدآفریدی سمیت پانچ کرکٹرز کی اس ٹورنامنٹ کے خاتمے کیساتھ ہی ریٹائرمنٹ متوقع ہے۔پاکستان کے لیجنڈکرکٹرشاہدخان آفریدی 2010ء سے ٹیسٹ کرکٹ اور گزشتہ سال ورلڈکپ کے بعد ون ڈے فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ، ٹی 20فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ بھی کرچکے ہیں۔36سالہ پاکستانی کرکٹر کی بیٹنگ گزشتہ چند سالوں سے متاثر ہے۔شاہدآفریدی کا ریٹائرمنٹ سے متعلق کہناتھاکہ ایشیاء کپ کے نتائج اور پھر ورلڈٹی 20میں پرفارمنس حتمی فیصلہ لینے میں معاون ہوگی۔2007ء میں بھارت کی فاتح ٹیم کے ورلڈ ٹی 20کے کپتان رہنے والے مہندرا سنگھ دھونی کیلئے یہ شاندارموقع ہے کہ 9سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم ورلڈٹی 20کی چیمپئن بنے اور یہی وقت ہوگاکہ دھونی بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک طرف ہوجائیں ، 34سالہ وکٹ کیپر بلے باز پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور شواہد موجود ہیں کہ اچھے کھیل کے دن گزار چکے ہیں۔سری لنکا کے مایہ ناز باؤلر 32سالہ لیستھ ملنگاٹی 20کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں اور دوسال قبل ہی اْنہوں نے بطور کپتان ورلڈٹی 20کا سہرااپنی ٹیم کے سرسجایا۔ان کے یارکر نے سری لنکا کے باؤلنگ اٹیک کو امتیازی حیثیت دلادی ہے ،ملنگا نے 2011ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی لیکن پھر انجریز نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ ایشیاء کپ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے ملنگا نے کہاتھاکہ ’اگر اس مرحلے پر وہ ایک یا ڈیڑھ سال ریسٹ کرتے ہیں تو اس سے بہتر وہ اپنا کیریئرختم کرنے کو ترجیح دیں گے ‘۔آسٹریلیاکے باؤلر اورآ ل راؤنڈررشین واٹسن رواں سال انڈین پریمیئرلیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے لیکن انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کے بعد واٹسن کو ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا اور اعتراف کیاکہ انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی مشکل ہے لیکن بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کی طرف سے بھارت کیخلاف سیریز میں شین واٹسن کی کارکردگی نے اْنہیں ایک مرتبہ پھر عروج پرپہنچایا۔سری لنکا کے معروف اوپنر تلکارتنے دلشان اپنے لمبے کیریئرسے لطف اندوز ہوتے رہے اور وہ ٹی 20کرکٹ کے ماہر ہیں لیکن اب 39سال کی عمر میں یہ مشکل دکھائی دیتاہے کہ سابق سری لنکن کپتان اپنی ریٹائرمنٹ کو مزید موخر کرسکیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…