جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

افغان کرکٹ ٹیم پوری طرح تیار ہے ، ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں یقیناًکامیابی حاصل کرے گی، انضمام الحق

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈمیں یقیناًکامیابی حاصل کرے گی،لڑکے پوری طرح تیار ہیں ،ہمیں ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے تھا اور ہم سب سے بہتر ٹیم تھے ۔بدقسمتی سے ہم نہیں کر سکے اور لڑکوں کو اس کا اندازہ ہے۔ بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ہونے والے کیمپ میں لڑکوں نے بڑی محنت کی ہے انھوں نے اس میں پوری طرح کام کیا ہے اور جو بھی خامیاں ایشیا کپ میں نظر آئیں، ان کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت کوچ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو اب بین الاقوامی سطح پر میچ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ ٹیم پورا ٹورنامنٹ کھیلے اور اگر ایک میچ ہار بھی جائیں تو اگلا میچ ملے تاکہ وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھا سکیں۔افغان ٹیم کے ہدف کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہاکہ کسی خاص ملک کو ہرانا ہرگز ان کا ہدف نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت ان کی پوری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ افغان ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ میں جائے اور ان کی نظریں آٹھ، دس اور 12 مارچ کے میچوں پر مرکوز ہیں۔انھوں نے کہا کہ انشااللہ ہم کوالیفائی کریں گے اور یہی ہمارا پہلا ہدف ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں سے مقابلہ متوقع ہے اور وہ ان ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ٹی 20 مقابلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس طرز کی کرکٹ میں کسی ٹیم کو کمزور قرار دینا درست نہیں انھوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی بہت اچھی ہے اور ہانگ کانگ کی ٹیم بھی کمزور تصور نہیں کی جا سکتی۔انھوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم جو آئی سی سی کی پوری رکنیت کی حامل بھی رہی ہے اور کافی تجربہ کار ٹیم ہے، اس کے جیتنے کے بھی امکانات ہیں، لیکن افغان ٹیم بھی بڑی مضبوط ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ کسی میچ کو آسان نہیں لے سکتے اور ہر میچ کو پوری محنت اور جاں فشانی سے کھیلنا ہو گا۔افغان کھلاڑیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انھیں موقع نہیں مل رہا۔ کھلاڑیوں پر مزید بات کرتے ہوئے انضمام نے شہزاد، نبی اور دولت کے نام لیے۔ انھوں نے کہا ایک نیا کھلاڑی راشد رحمان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو بڑا اچھا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ سپن بولر حمزہ اور گل بدین بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی ہیں۔انضمام کے مطابق افغان ٹیم کے میچوں کی جب ٹی وی کوریج ہو گی تو مختلف ملک میں کھیلی جانے والی لیگوں میں افغان کھلاڑیوں کی مانگ بڑھ جائے گی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…