کارڈف(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فٹبال کے میچوں میں جلد ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہوگا۔ میچ کے دوران اہم واقعات کے فیصلے ویڈیو ریفریز کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان کارڈف میں ہونے والی انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔ فٹ بال میں ویڈیوز کی مدد سے فیصلے کرنے والے ریفریز کے استعمال کے لیے تجربات کا آغاز دو ہزار سولہ سترہ کے سیزن سے ہوگا۔ تاہم ٹیکنالوجی کا اطلاق صرف میچ کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات جیسے گول، ریڈ کارڈز، غلط شناخت اور پینلٹیز پر ہوگا۔ فٹبال کے عالمی ایسوسی ایشن بورڈ کا کہنا کہ وہ براہ راست تجربات کی بارہ ملکی ایسوسی ایشنز اور ایک کانفیڈریشن میں میزبانی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی منظوری کا حتمی فیصلہ مسلسل تجربات کرنے اور اس کے استعمال کے پروٹوکول پر معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔
فٹبال میچوں میں ویڈیو ریفریز کے استعمال کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ



















































