اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیاءکپ کے فاتح کا فیصلہ ہوگیا

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک)بھارتی بلے بازوں نے بنگلہ دیش کی امیدیں خاک میں ملادیں، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 121 رنز کاہدف بھارت نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کرکے ایشیاءکپ کی ٹرافی اپنے قبضے میں کرلی،بھارتی بلے بازوں میں نمایاں شیکھر دھون60 ، ویرات کوہلی 41 ناٹ آﺅٹ ،ایم ایس دھونی 20رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا فائنل میچ بارش کی نذر ہوتا دکھائی دیا لیکن بارش تھمنے کے بعد میچ تاخیر سے شروع ہونے کی صورت میں اسے 15 اوورز تک محدود کردیا گیا جس کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلادیش نے مقررہ اوور ز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے ،اس سے قبل بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ بلے باز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے محتاط انداز میں اننگز کا ا?غاز کیا لیکن 27 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تمیم اقبال بھی 30 کے مجموعے پر صرف 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ا?و¿ٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 21، مشفق الرحیم 4 اور کپتان مشرفی مرتضی بغیر کوئی رنزبنائے ا?و¿ٹ ہوئے جب کہ محمد اللہ نے برق رفتار 28 رنز کی اننگز کھیلی اور 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے اور صابر رحمان بھی 31 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔بھارت کی جانب سے اشش نہرا، روی چندرن ایشون، جیسپت بھمبرا اور روندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایشیا کپ کے بڑے ٹاکرے کے لئے بھارت نے اپنی ٹیم میں 3 اور بنگلادیش نے 2 تبدیلیاں کی ہیں، دھونی الیون سے ہربھجن سنگھ، بھونیشور کمار اور نیگی کو ٹیم سے ا?و¿ٹ کر کے ان کی جگہ روندرا جدیجا، اشش نہرا اور ایشون کو شامل کیا گیا۔ میزبان بنگلادیشی ٹیم میں اسپن ا?ل راو¿نڈر ناصر حسین اور لیفٹ آرم سیمر ابو حیدر کو شامل کیا گیا۔بلوشرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں،انھوں نے افتتاحی میچ میں میزبان ٹائیگرز کا 45 رنز سے شکارکرنے کے بعد سری لنکا، پاکستان اور یواے ای کو بھی زیر کیا، بنگلہ دیش نے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد ایونٹ میں شریک دیگر تینوں ٹیموں کو مات دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں فائنلسٹ سائیڈزکے درمیان اب تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…