میرپور: بھارت اور بنگلادیش کے درمیان آج ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل بارش سے متاثر ہوکر 15 اوورز تک محدود ہوگیا جب کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میرپورکے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں موسلا دھار بارش تھمنے کے بعد گراو¿نڈ میں جمع ہونے والے پانی کو نکال دیا گیا جب کہ پچ پر موجود کور بھی ہٹادیئے گئے جس کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔بلوشرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں،انھوں نے افتتاحی میچ میں میزبان ٹائیگرز کا 45 رنز سے شکارکرنے کے بعد سری لنکا، پاکستان اور یواے ای کو بھی زیر کیا، بنگلہ دیش نے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد ایونٹ میں شریک دیگر تینوں ٹیموں کو مات دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں فائنلسٹ سائیڈزکے درمیان اب تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے۔بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز ترنوالہ ثابت نہیں ہونگے، برتری کی جنگ جیتنے کیلیے تینوں شعبوں میں جان لڑانا ہوگی۔ بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضٰی نے مقامی کنڈیشنز اور تماشائیوں کی سپورٹ کے باوجود بلو شرٹس کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے آسانی سے ہتھیار نہ ڈالنے کا عزم بھی ظاہر کردیا، دریں اثنا انجری کا شکار شکیب الحسن کی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔ٹائٹل میچ سے قبل ٹیم کو شکیب الحسن کی انجری سے گہرا دھچکا لگا، وہ پریکٹس کے دوران گیند لگنے کی وجہ سے تکلیف محسوس کررہے ہیں،مکمل صحتیابی کیلیے انھیں 48گھنٹے درکار ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے لئے ذہنی طور پر تیار اور خبردار رہنے کی ہدایت دیدی ہے، میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ہوم ٹیم اپنی جانی پہچانی کنڈیشنز میں کمزور نہیں ہوتی، ٹائیگرز بھی ہرگز ترنوالہ ثابت نہیں ہونگے۔ ان کے کھیل میں حالیہ چند برس میں نمایاں بہتری آئی ہے،ٹی ٹوئنٹی میں کسی بیٹسمین کی ایک اچھی اننگز یا بولر کی بہتر کارکردگی میچ کا پانسہ پلٹ دیتی ہے،ہمیں تینوں شعبوں میں جان لڑانا ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی 14سالہ طالب علم سے بدفعلی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق



















































