اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں لیگ میچز میں کوئی سپراوور نہیں ہوگا

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے لیگ میچز میںکوئی سپر اوور نہیں ہوگا، فائنل سمیت کسی مقابلے کا ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا، گروپ اسٹیج پر ٹائی کی صورت میں زیادہ فتوحات، پوائنٹس، رن ریٹ، باہمی فتوحات، سیڈنگ پر اگلے راونڈ میںجگہ بنانے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا، پاکستان ٹیم 3 سیڈ ہے، فائنل میں موسم کی مداخلت ہوئی تو دونوں فائنلسٹ مشترکہ فاتح بن جائیں گی۔بھارت میں شیڈول ایونٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کا اغاز بدھ سے ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہیں، ان میں سے 8 کے درمیان کوالیفائنگ راونڈ بدھ سے شروع ہوگا، اس میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور اومان گروپ اے جبکہ زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ اور افغانستان بی میں شامل ہیں، ہر گروپ کی چاروں ٹیموں کو سیڈنگ دی گئی ہے۔ اس راونڈ میں ٹاپ پر رہنے والی اے کی ٹیم دوسرے راونڈ میں گروپ 2 کو جوائن کرے گی،بی کی ٹاپ ٹیم گروپ 1 میں شامل ہوگی۔دوسرے راونڈ کے گروپ ون میں سری لنکا ٹاپ سیڈ، جنوبی افریقہ 5 سیڈ، انگلینڈ 8 سیڈ اورکوالیفائر بی ون 9 سیڈ ہوگی۔ اسی طرح گروپ 2 میں موجود بھارت سیکنڈ، پاکستان تھرڈ، اسٹریلیا 6، نیوزی لینڈ 7 اور کوالیفائر اے ون 10 سیڈ قرار دیے گئے ہیں۔ پہلے اور دوسرے راونڈ میں اگلے مرحلے کیلیے رسائی حاصل کرنے والی ٹیموںکا فیصلہ زیادہ فتوحات اور پوائنٹس کی بنیاد پر ہوگا، اگر اس میں2 ٹیمیں یکساں رہیں تو پھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا، یہ بھی یکساں ہوا تو باہمی مقابلے کا فاتح اگلے راونڈ میں جائے گا، اگر کسی گروپ کے تمام میچز بے نتیجہ رہے تو پھر اگلے راونڈ میں بہتر سیڈنگ کی حامل ٹیم جائے گی۔ ان راونڈز میں سپر اوور نہیں ہوگا تاہم سیمی فائنل میں مقابلہ برابر ہونے پر اس کا استعمال ہوگا۔اگر موسم کی وجہ سے میچ ہوتا ہی نہیں یا پھر سپر اوور کا انعقاد نہیںہو پاتا تو گذشتہ راونڈ میں جس ٹیم نے ٹاپ پر اختتام کیا وہی آگے جائے گی، فائنل میں بھی ٹائی ہونے پر سپر اوور کا انعقاد نہ ہوپانا یا پھر میچ کے موسم یا کسی دوسری وجہ سے منعقد نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…