جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

لمبے قد کی وجہ سے محلے داروں کو گھروں کی دیواریں اونچی کروانی پڑ ئیں ,محمد عرفان

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے طویل قامت بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ لمبا قد ہونے کی وجہ سے میرے محلے داروں نے دیواریں اونچی کروالی ہیں۔محلہ داروں کا شکوہ ہے کہ میں نے انکا خرچہ کروا دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میرے دوست نے مجھے بتایا کہ آپ کی وجہ سے ہمارا بہت خرچہ ہوگیا ہے تو میں بہت حیران ہوا۔میرے دوست کا کہنا تھا کہ گلی میں جاتے ہوئے آپ ہمارے دیوار سے دیکھ لیتے تھے اس لئے دیواریں اونچی کروائی ہیں۔محمد عرفان نے کہا میرے بڑے بھائی کا قد صرف ساڑھے پانچ فٹ ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کا سارا بوجھ ان پر تھا,بڑے بھائی کے علاوہ ہم سب ہی لمبے ہیں۔جب ٹیم کے ساتھ ہوتا ہوں تو ہوٹل کے بیڈ اکثر چھوٹے پڑ جاتے ہیں، تو مجھے ترچھا ہو کر سونا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں کہیں جاوں تو کمرے میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے پنکھے پر دھیان جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…