اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں بے خوف ہو کر کھیلنا ہوگا :شاہد آفریدی

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے قائد شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں ناکامیوں کا ازالہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرنا ہوگا ،وزیر اعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرائیں جو اسے گراس روٹ سے اوپر نہیں آنے دے رہیں۔کپتان شاہد آفریدی ،بنگلا دیش سے خالی ہاتھ تو ،ناکامیوں کی ایک شرم ناک داستان لیے کراچی پہنچے ہیں ، شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹسمینوں نے خوف زدہ ہو کر کرکٹ کھیلی،بھارت میں بے خوف ہو کر کھیلنا ہوگا،بلکہ وہاں بیٹنگ پچز ہوتی ہیں۔ایشیا کپ میں شکست کا ازالہ بھی کرنا ہوگا۔کپتان کہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کوئی بڑی بات نہیں کریں گے،البتہ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی،گروپ بھی بہت ٹف ہے۔بنگلا دیش میں ابتدائی چھ اوورز میں بیٹنگ میں بہت مشکل ہوئی،لیکن بھارت میں وکٹیں بیٹنگ کیلیے سازگار ہوتی ہیں،وہاں 180۔190 رنز کی نہیں 160۔165 رنز بھی کر لیے تو بولرز اس کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس کیعلاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کی ٹیم کی پرفارمنس بڑھانے کیلئیکمیٹی بنانے کا اقدام کو قابل تعریف قرار دیا ،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نئے ٹیلنٹ کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کرائیں،یہ رکاوٹیں ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول سے اوپر آنے سے روک رہی ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…