لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر سعیداجمل نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ہاتھوں میں موبائل فون دینے کی بجائے انہیں گھر سے باہر جاکر کھیلنے کی نصیحت کریں۔ اپنے ایک بیان میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ان کے بچپن میں وہ جب بھی موقع ملتا تھا کھیلنے کے لیے گراؤنڈ نکل جاتے تھے لیکن اب تو بچے بچے ہاتھ میں سمارٹ فون آگیا ہے جس کے باعث آج کی نسل آرام طلب ہوگئی ہے اور اس نے باہر جاکر کھیلنا شروع کر دیا۔اجمل کا کہنا تھا کہ وہ والدین سے کہیں گے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں موبائل دینے کی بجائے انہیں باہر جاکر کھیلنے کی ترغیب دیں کیوں کہ یہ ان کی صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہوگا۔