جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کرکٹر الویرو پیٹرسن نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرلیا

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین الویرو پیٹرسن نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کی پیش کش ہوئی تھی تاہم ملوث ہونے کے امکانات کو رد کردیا ہے۔الویرو پیٹرسن نے ٹویٹر میں اپنے متعدد پیغامات میں واضح کیا کہ انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ فکسنگ کے لیے باقاعدہ پیش کش کی گئی تھی لیکن قواعد کے مطابق انھوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کیا جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے بھی آگاہ کیا۔واضح رہے جنوبی افریقہ کرکٹ نے گزشتہ ماہ سابق کھلاڑی غلام بوڈی پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر 20 سال کے لیے پابندی عائد کی تھی جبکہ فاسٹ باؤلر ٹیسوٹسوبے سے تفتیس کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میڈیا میں میچ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے اطلاعات ہیں اور اس میں مجھے بھی ملوث کیا جارہا ہے لیکن میں اس کی تفصیلات بتاؤں گا۔پیٹرسن کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور تمام تفصیلات سے انھیں آگاہ کیا اور انھیں میرے معمولات کا علم تھا۔پیٹرسن کی قیادت میں لائنز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔35 سالہ پیٹرسن نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 36 ٹیسٹ اور 21 ون ڈے میچ کھیلے اور جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیاب ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…