جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے حد ہی پار کر دی،پاکستان کیساتھ دشمنی میں بنگلہ دیشی بھارت سے بھی ایک قدم آگے

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا (نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شائق بشیر احمد کی پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی۔ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کی حمایت کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد بشیر کو مبینہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ہراساں کیا گیا۔بی بی سی بنگالی کے مطابق اس موقع پر بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی الیاس الدین ملا بھی موجود تھے.بظاہر عوام کے ساتھ مل کر بشیر کو پاکستانی قمیض اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے کی حامل قمیض پہننے پر مجبور کیا۔یاد رہے کہ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔فیس بک اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹ پر سامنے آنے والی تصویروں میں اس صورتحال کی تصدیق ہوئی جس میں الیاس الدین کے سامنے بشیر کو بنگلہ دیشی جھنڈا پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے گرد بنگلہ دیش شائقین نے گھیرا ڈالا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی نے شائقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زبردستی بشیر کے جسم پر بنگلہ دیشی پرچم لپیٹ دیں۔اس موقع بنگلہ دیشی حکام اور مشتعل شائقین کے سامنے پاکستانی کرکٹ شائق بشیر احمد بالکل بے بس نظر آئے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…