جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کو مواقع دیئے لیکن قسمت نے ہمار ا ساتھ نہ دیا، شاہد آفریدی

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے لئے ہر طرح کی کوشش کی ،پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کو مواقع دیئے لیکن خوش قسمتی نے ہمار ا ساتھ نہ دیا ۔بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر شجاع عالم کی طرف سے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پریس کونسلر عنبرین جان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم کو بنانے کے لئے جتنے تجربات کرسکتے تھے وہ کیئے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو مواقع دیئے لیکن اب صرف قسمت کی دیوی کے مہربان ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت چلتا رہتا ہے اس سے اپنے آپ کو مضبوط کرنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔نہوں نے کہا کہ نہ تو میر ی اور نہ ہی میرے کھلاڑیوں کی عادت ہے کہ ہم بیک فٹ پر جائیں بلکہ بہادری سے مشکل وقت کا سامنا کررہے ہیں ۔
سری لنکا کے خلاف آج کا میچ اہم ہے اور پوری کوشش کریں گے کہ اسے جیت کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت میں نئی امنگ اور عزم کے ساتھ جائیں ۔شاہد آفریدی نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہمارا گروپ کافی مشکل ہے لیکن وہاں کھیل کر ہی پتہ چلے گا کہ پاکستان ٹیم کہاں کھڑی ہے ۔ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیتے ۔شاہدآفریدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے بہتر بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو ہرایا ۔وہ فائنل میں پہنچنے کی حقدار ہے اور ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دینے پر پاکستان کے ہائی کمشنر شجاع عالم ،پریس کونسلر عنبرین جان اور دیگر آفیشلز کا شکریہ ادا کیا ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…