ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی اپنے جارحانہ رویے اور بدزبانی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں تاہم ا ب مخالف کھلاڑیو ں کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے ساتھی کھلاڑی بھی کوہلی کی بدزبانی کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں۔ گزشتہ روز ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کیخلاف میچ میں جب لیفٹ آرم سپنر رنگنا ہیراتھ نے بھارتی آل راو¿نڈر پانڈیا کو چاروں شانے چت کرکے بولڈ کیا تو کیمرے نے فوری طور پر ویرات کوہلی کے چہرے پر آنے والا غصہ پکڑا اورا سی دوران انہوں نے پانڈیا کے خلاف غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کی جو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔