جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہدآفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے دو ناموں پر غور شروع

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر شاہدآفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباﺅبڑھ گیا، ایشیاءکپ میں کارکردگی بہتر نہ بنانے کی صورت میں شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت سے محروم ہو سکتے ہیں ، پی سی بی تھنک ٹینک نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں متبادل قیادت کے لئے سرفرازاحمداور شعیب ملک کے ناموں پرغور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے پی سی بی شاہدآفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباوبڑھ گیاہے۔میڈیا لابیز کے علاوہ بااثر شخصیات بھی بورڈ کا قیادت میں تبدیلی کا مشورہ دے رہی ہیں ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیاءکپ کے اگلے میچز میں قومی ٹیم کارکردگی میں بہتری نہ آئی تو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے بوم بوم آفریدی کپتان برقرار نہیں رہ سکیں گے۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے چھتیس ٹی ٹونٹی میچزکھیلے۔سولہ جیتے اور انیس میں اسے شکست ہوئی۔اکتوبر 2014ءمیں محمد حفیظ کا جانشین مقرر ہونے کے بعد سترہ میچز میں قومی ٹیم نے آٹھ فتوحات اوراتنی ہی ناکامیوں کاسامنا کیا۔آٹھ میں سے چارکامیابیاں زمبابوے کیخلاف تھیں۔ بھارت کے خلاف ایشیاءکپ میچ میں کپتان کے غلط فیصلوں پربھی سخت تنقید کی جارہی ہے۔اہم میچ کی وکٹ کو نہ سمجھنے پر بھی سوشل میڈیا میں آفریدی کوآڑے ہاتھوں لیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی تھنک ٹینک نےورلڈٹی ٹونٹی میں متبادل قیادت کیلئے سرفراز احمد اورشعیب ملک کے ناموں پر غور شروع کردیاہے۔شعیب ملک کی زیرقیادت پاکستان نے 17ٹی ٹونٹی میچز میں بارہ جیتے اورچار ہارے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…