جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایشیاءکپ، پاکستان بمقابلہ یو اے ای،وہی ہوا جس کاڈر تھا

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)ایشیاءکپ، پاکستان بمقابلہ یو اے ای،وہی ہوا جس کاڈر تھا،ایشیا ٹی ٹوئنٹی میں یو اے ای جیسی کمزور ٹیم کے 129 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوگئی،یشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔اور اب تک پاکستان کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بناچکی ہے جبکہ اسے مزید 35رنز کی ضرورت ہے اور صرف 23بالز باقی ہیں۔کمزور ٹیم کے خلاف بھی میچ بالآخر پھنس ہی گیا۔میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے جس کے جواب میں محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔ شیمان انور اور عثمان مشتاق نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت داری قائم کی، مشتاق 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شامین انور نے پانچویں وکٹ کے لیے محمد عثمان کے ساتھ ملکر 31 رنز بنائے، شامین 46 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد عثمان نے چھٹی وکٹ کے لیے کپتان محمد امجد کے ہمراہ ملکر 46 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، محمد عثمان 21 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ کپتان 27 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں، محمد عرفان نے بھی 2 جب کہ محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور یو اے ای پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 میں ایک دوسرے کے مدمقابل ا?رہے ہیں، اس سے قبل دونوں ٹیموں میں تین ون ڈے میچز بالترتیب 1994، 1996 اور 2015 میں کھیلے جاچکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اب تک 85 ٹی 20 اننگز میں66 چھکے جڑے ہیں، تین مزید سکسرز سے وہ ڈیوڈ وارنر (67) اور مارٹن گپٹل (68) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ا?ل ٹائم لسٹ میں چوتھے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…