جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ساڑھے دس ہزار میٹر بلند لواری ٹاپ پر جیپ ریلی

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیمر گرہ(نیوز ڈیسک)اپر دیر میں سطح سمندر سے ساڑھے 10ہزار میٹر بلندی پر واقع لواری ٹاپ پر جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف شہروں کے ماہر ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔لواری ٹاپ پر جیپ ریلی کاانعقاد حکومت خیبرپختونخوا اور پاک فوج کی جانب سے کیا گیا۔ جیپ ریلی کا ٹریک 21 کلومیٹر پرمشتمل تھا، جس کے پرخطر راستوں پر پشاور، اسلام آباد، چترال اور دیگرعلاقوں کے ڈرائیوروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہیکہ ریلی کے انعقاد سے لوگوں کو اس حسین وادی کی طرف متوجہ کرنے میں مدد ملی گی۔ ڈرائیوروں نے لواری ٹاپ کے دشوار گزار ٹریک پر ڈرائیونگ کی تو شائقین دنگ رہ گئے، علاقے سے منتخب ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ طارق اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی تفریحی سرگرمیوں سے لوگوں کو اس حسین وادی کے بارے میں پتہ چلے گا۔ ریلی میں جی او سی مالاکنڈ میجر جنرل نادر خان، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈرائیوروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔لواری کے مشکل ترین ٹریک پرڈرائیوروں نے کمالِ مہارت کا مظاہرہ کیا، منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…