جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پہلے بھی ملک و قوم کی خدمت کرتا رہا اب بھی وطن کے لیے حاضر ہوں‘سابق چیف سلیکٹر معین خان

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ملک و قوم کی خدمت کرتا رہا اور اب بھی وطن کے لیے حاضر ہوں، اگر کر کٹ بورڈ جوبھی ذمے داری سونپے قومی فریضہ سمجھ کر قبول کرلوں گا، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کواپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا،حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذمے داری نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ نبھائی،اگر مستقبل میں بھی پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کسی پوسٹ کی پیشکش ہوئی تو اسے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں دل وجان سے قبول کرلوں گا۔مجھے وطن کی عظمت اور بلندی کے لیے کاوشوں میں اپنا کردار اداکرکے بیحد مسرت ہوگی، ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میرے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوئی، انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی جب تک ہمت رکھتے ہیں کھیلتے رہیں، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ لیکن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا، ہرکھلاڑی اپنے بارے میں بہتر جانتا ہے کہ اسے کب کھیل کو الواداع کہنا ہے،انھوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلیے حکومت کو اپنی ذمے داری اداکرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اسنوکرمیں عالمی چیمپئن پیدا کیے، اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان ایک مرتبہ پھراسنوکر کا عالمی چیمپئن بن سکتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…