جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

پاک بھارت میچ ، اربوں کا جوا،فیورٹ کون؟

datetime 27  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان بھارت میچ پر بک میکرز نے اربوں کا جوا لگایا۔ممبئی کے سنجیو ورما نے ہاٹ لائن کھولی اور بند بک پر پر بھی جوا لگایاگیا۔پاکستان بھارت میچ پربھارتی اورانٹرنیشنل بک میکرز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیااورپاکستان کا ریٹ 5 1.3 پیسے کھولا گیا جبکہ بھارت کا ریٹ 55 پیسے مقررکیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے بک میکرلا چند کے پاس بھارت کی جیت پر کروڑوں روپے کا جوا لگا اوردبئی میں موجود شمشاد اور تمیوری کی بک پربھی بڑا جوا ہوا۔دہلی کے ایشانت اور ممبئی کے رومیش کمارنے ٹاس پر دونوں ٹیموں کا ریٹ برابررکھا جبکہ بھارتی بک میکرز نے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا ریٹ بھی نکالا۔ انفرادی کارکردگی کے ریٹ کے مطابق شاہد آفریدی کے ٹاپ سکورر رہنے پر ایک کا گیارہ ریٹ رکھا گیا اور محمد حفیظ کے ٹاپ سکور رہنے پر ایک کا 3.50 ریٹ رکھا گیا۔شعیب ملک کے ٹاپ سکورر رہنے پر ایک کا 5 ریٹ رکھا گیا۔عمر اکمل کے ٹاپ سکور رہنے پر ایک کا پانچ اورشرجیل خان پر ایک کا 5 ریٹ رکھا گیا۔جبکہ بک میکرزکے مطابق بھارتی ٹیم کے شرماٹاپ سکورر ہونے پر ایک کا تین ریٹ رکھا گیا اور شیکر دھون پر ایک کا چار ریٹ رکھا گیا۔ بھارتی کپتان دھونی پر ایک کا دس ریٹ رکھا گیا۔کوہلی پر ایک کا 3 اوریووراج پر ایک کا دس ریٹ رکھا گیا۔اس کے علاوہ شاہد آفریدی کے30ر نز سے کم سکور پر ایک پر 1.83 ریٹ رکھا گیا۔بک میکرزنے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی پر بھی کروڑوں کا جوا لگایا گیا ؂جس کے مطابق محمد عامرپر ایک کا 3 اور محمد عرفان پر ایک کا ساڑھے تین ریٹ رکھا ۔جبکہ بک میکرزنے پہلے 6 اوورز میں زیادہ سکور کرنے پر بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ۔بک میکرزنے زیادہ سکور پر بھارت کا 1.66 ریٹ رکھا اور پاکستان کا 2.20 ریٹ رکھا ۔اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے 50 اور 100رنز سکور کرنے پر بھی جوا لگا یا گیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…