اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستانی سکواڈ میں کپتان شاہد آفریدی سمیت شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد حفیظ، خرم منظور،بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، انور علی، وہاب ریاض، عمر اکمل، خالد لطیف، محمد عرفان، محمد نواز اور محمد سمیع شامل ہیں۔ بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھاون، یوراج سنگھ، اجنکیا راہانے، رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا، ویرات کوہلی، ہربھجن سنگھ، جسپریت بمرا، پاون نیگی، اشیش نہرا ،سریش رائنا، روی چندرا ایشون شامل ہیں۔