ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت ٹاکرا؛ ٹیموں کے اعصاب پر میچ سوار، ایک دوسرے سے سلام دعا سے بھی رہ گئے

datetime 27  فروری‬‮  2016 |

ڈھاکا (نیوز ڈیسک)پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے اعصاب پرمیچ سوار،پریکٹس کے دوران ایک دوسرے سے ہیلوہائے تک نہ کی، تاہم سوئمنگ پول میں کھلاڑیوں کی ایکسرسائز کے دوران بھارتی کپتان مہند ر سنگھ دھونی بھی پہنچ گئے ، پول میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی ، وقار یونس سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کے دوران میچ کا اتنا پریشر تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانا اور بات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے بات چیت تو دور کی بات ، ہیلو ہائے تک نہ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 80 اور 90 کے دہائی میں صورت حال یکسر مختلف تھی۔ جب دلیپ ونگسارکر یا کیپل دیو ، جاوید میانداد ہنسی مذاق کرتے نظر آتے تھے یا وسیم اکرم بھی ٹریننگ سیشن کے دوران ٹنڈولکر یا اظہر الدین سے ہیلو ہائے کرلیا کرتے تھے۔اس بارے میں کہا نہیں جاسکتا تاہم دوسری جانب سوئمنگ پول میں ایکسرسائز کے دوران بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی پول میں پہنچ گئے اور قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کے ساتھ ہاتھ ملایا اور کافی دیر تک گفتگو کرنے کے ساتھ ایکسرسائز بھی کرتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…