بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ٹی20ایشیاءکپ،بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کو51رنزسے شکست دیدی

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)ٹی20ایشیاءکپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات(یواے ای)کو51 رنز سے شکست دےدی ہے،134 رنز کے تعاقب میں یواے ای کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 82 رنزپرآﺅٹ ہوگئی،محمدعثمان30رنزبناکرنمایاں رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے محمدمیتھن نے47اورمحمداللہ نے36رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،محمداللہ کو36رنزکی اننگ اوردووکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔جمعہ کو کھیلے گئے میچ میںمتحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سرکار نے 21 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ متھن نے 41 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ ان کو روہن نے آو ¿ٹ کیا۔ محمد اللہ نے 27 گیندوں میں 36 رنز سکور کیے۔ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی جم کر بیٹنگ نہ کر سکا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے نوید اور امجد جاوید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔134 کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 82 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔محمد عثمان نے 30 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ وہ ایک واحد بلے باز تھے جنھوں نے بنگلہ دیشی باﺅلرز کا مقابلہ کیا۔47کے مجموعے پریواے ای کے7بلے بازپویلین لوٹ گئے۔ روہن مصطفی18اورمحمدشہزاد نے 12رنزبنائے۔ یواے ای کے 8کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان،شکیب الحسن،محمداللہ اورمشرفی مرتضی نے دو،دوجبکہ تسکین احمداور الامین حسین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔محمداللہ کوآل راﺅنڈرپرفارمنس پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…