اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کے ساتھ ہائی وولٹیج ٹاکرا

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک) ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان کل روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔بنگلہ دیش میں جاری ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے دلچسپ میچوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان کل روایتی حریف بھارت سے میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ٹکرائے گا۔ آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں بھارت نے زیادہ تر میچوں میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن ایشیا کپ 2014 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد ا?فریدی نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے اور خاص طور پر لیفٹ ا?رم ا?ف اسپنر محمد نواز سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش کر رہا ہوں کہ خود بھی اصل بوم بوم بن کر دکھاو¿ں۔ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان شاہد آفریدی، خرم منظور، شرجیل خان، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، افتخار احمد، سرفراز احمد، محمد نواز، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں جب کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ ٹیم شاہد آفریدی(کپتان)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، شرجیل خان، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، انورعلی، وہاب ریاض اور محمد عامر پر مشتمل ہوسکتی ہے۔بھارتی اسکواڈ دھونی کی قیادت میں ویرات کوہلی، شیکھر دھون، یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، جسپٹ بمرا، روی چندر ایشون، سریش رائنا، ایجنکا رہانے، روہت شرما، ہربھجن سنگھ، اشیش نہرا، رویندر جڈیجا، بی کمار اور پون نیگی پر مشتمل ہے جب کہ کل پاکستان کے خلاف دھونی (کپتان)، ویرات کوہلی، شیکھر دھون،روہت شرما،سریش رائنا، یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا،رویندر جڈیجا، روی چندر ایشون، اشیش نہرا اور جسپٹ بمرا کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…