ڈھاکا(نیوز ڈیسک)وقار یونس نے کہا ہے کہ میری نوکری سے زیادہ اہم ایونٹ میں ہماری جیت ہے ۔ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رومان رئیس فٹ نہیں تھے اس لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ضروری تھا جس وجہ سے سمیع اور شرجیل کا انتخاب کرنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ کی وجہ سے اب آرام کا وقت بہت کم ہوگیا ہے اور کھلاڑی پریکٹس نہیں کرپا رہے ۔انہوں نے بتایا کہ تنقید کی وجہ سے دباو کا شکار نہیں ہوں ، ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 پاکستان ٹیم کی ہے بہت اہم ہیں ۔ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیساتھ ہفتے کو کھیلے گا ۔