جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آفریدی ڈومیسٹک ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرینگے

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کو ایک بار پھر ہیمپشائر نے ڈومیسٹک ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 35 سالہ آفریدی ہیمپشائر کاونٹی کیلئے 2011ءمیں بھی کھیل چکے ہیں۔ہیمپشائر کاونٹی کے چیئرمین ”راڈ برانس گروو“ کا کہنا ہے کہ ” شاہد آفریدی نے آخری مرتبہ کاونٹی کیلئے کھیلتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ شاہد آفریدی خود بھی واپس آنے کیلئے بیتاب تھے اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ ایک بار پھر کاونٹی کیلئے کھیلنے کر خوشی محسوس کریں گے“۔گزشتہ سال شاہد آفریدی نے نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کی تھی اور فائنل میچ کے دوران انہوں نے صرف 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2011ءمیں ہیمپشائر کاونٹی کیلئے کھیلتے ہوئے 10 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سیمی فائنل میچ میں 42 گیندوں پر 80 رنز بنا کر سمرسیٹ کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ٹیم میں شامل ہونے پر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ” میں ہیمپشائر میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔ گزشتہ ادوار میں یہاں ٹورنامنٹ کھیل کر بہت مزہ آیا تھا اور اب میں ایک بار پھر یہاں ایک بہترین وقت گزارنے اور سنجیدہ کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں“۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…