جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

احمد شہزاد نے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی پر طنز کرڈالا

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشاءکپ سے باہر ہونے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے ایک بار پھر شاہد آفریدی پر دوبارہ طنز کرڈالا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے ان سے سوال کیا کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا ءکپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے جانے والی قومی ٹیم کے لیے ان کا کیا پیغام ہے تو احمد شہزاد کہنا تھا کہ وہ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور خود بھی یہ میچز دیکھیں گے کیوں کہ سب کو اپنی اپنی مرضی کی ٹیم ملی ہے او رجس کو جو پلیئر چاہیئے تھا وہی ملا ہے لہذا اب وہ یہ دیکھنا چاہیں گے کہ ٹیم کیسا پرفارم کرتی ہے ،اللہ کرے کہ سب اچھا پر فارم کریں۔میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا یہ پیغام ٹیم کے لیے ہے یا شاہد آفریدی کے لیے ؟ ،اس پر احمد شہزاد نے کہا کہ یہ پیغام سب کے لیے ہے۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کے مابین انتہائی قریبی تعلقات رہے ہیں اور دونوں کی تصویریں آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں تاہم ناقص پرفارمنس کے باعث ٹی ٹونٹی کپتان نے اوپنر کو ایشیا ءکپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…