میلبورن(نیوزڈیسک) آسٹریلیوی کرکٹ شائقین کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز دیکھنے سے محروم رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ محض 2ہفتے کے فاصلے پر ہے تاہم ابھی کسی مقامی آسٹریلیو ی ٹی وی براڈ کاسٹر نے میگا ایونٹ کو برا ہ راست دکھانے کے نشریاتی حقوق حاصل نہیں کیے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ بھارتی براڈ کاسٹر سٹار سپورٹس کے جانب سے حد سے زیادہ رقم کا تقاضہ کرنابتایا جارہا ہے۔