اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مقابلے کیلئے ہندوستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔پاکستان اور ہندوستان 27 فروری کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔پاکستان کے عظیم فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ حالیہ کارکردگی اور فارم کی وجہ سے ہندوستان کو پاکستان پر معمولی برتری حاصل ہے۔انہوں نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک اچھا میچ ہو گا اور ہندوستانی ٹیم کی حالیہ فارم اور ان کے کھیل کو دیکھتے ہوئے وہ میچ کیلئے فیورٹ ہو سکتے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ شرکت کرنے والی ٹیموں کیلئے یہ ایونٹ ہندوستان میں آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کا ایک اچھا موقع ثابت ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشنز کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز میں سے تین اس ایونٹ میں شریک ہوں گی لہٰذا یہ بات بھی اپنے آپ میں ایونٹ کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کیلئے کافی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اپنی سرزمین پر بنگلہ دیشی ٹیم ایک انتہائی مشکل سائیڈ ہے اور اسے ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس ایونٹ سے تمام ٹیموں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بہترین کامبی نیشن تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آخری مقابلہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوا تھا جہاں فتح نے ہندوستانی ٹیم کے قدم چومے تھے اور اس نے ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ہندوستان کو گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان سے دوطرفہ سیریز کھیلنی تھی لیکن اسے عملی جامع نہیں پہنایا جا سکا۔ہندوستان کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ 29 فروری کو متحدہ عرب امارات سے ہو گا جس کے بعد گرین شرٹس دو مارچ کو بنگلہ دیش اور پھر چار مارچ کو سری لنکا کے مدمقابل ہو گا۔
ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان فیورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































