جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تگڑا ٹارگٹ،اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے مشکل کھڑی کردی

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بسم اللہ خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ میچ ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ پہلے اوور کی تیسری گیند پر بسم اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے وکٹ دے بیٹھے۔ محمد عرفان کی گیند پر ہیڈان نے ان کا کیچ لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکور ابھی 33 رنز پر پہنچا تھا کہ کیون پیٹرسن اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ آندرے رسل کی گیند پر آصف علی نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ کیون پیٹرسن نے 18 رنز بنائے۔میچ کی صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب عمران خالد نے احمد شہزاد کا کیچ چھوڑ دیا۔ میچ کے گیارہویں اوور میں محمد عرفان کی گیند احمد شہزاد نے اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش کی تھی۔ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز کمارا سنگاکارا نے شائقین کرکٹ کو بہت محظوظ کیا۔ سنگاکارا نے صرف تیس گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ تاہم کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کا سکور ابھی 120 پر پہنچا تھا کہ سنگاکارا 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آندرے رسل کی گیند پر عمران خالد نے ان کا کیچ لیا۔احمد شہزاد64رنز پرمحمد سمیع کا نشانہ بنے ،20 اوورز میں کوئٹہ نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔۔ٹاس کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قوم اور ہمارے لئے پاکستان سپر لیگ ورلڈ کپ کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا مورال بلند ہے۔ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پلان کے مطابق کھیلیں گے۔ ہماری ٹیم ہدف عبور کرتی ہے، اس لیے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کم سے کم سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ مصباح الحق نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ کوئی دباو¿ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ کوشش کریں گے کہ 160 سے 170 تک کا ٹارگٹ دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…