ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بلوچستان کی سول وعسکری قیادت نے دبئی میں پی ایس ایل کافائنل میچ دیکھا

datetime 23  فروری‬‮  2016 |

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزراءارکان اسمبلی بیو روکریسی نے منگل کی رات کو دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام نے منگل کی رات کو دبئی میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ دیکھا اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے ایوب سٹیڈیم میںبڑی سکرین لگائی گئی تھی ۔ اور لوگوںنے ایوب سٹیڈیم میں جوش و جذبے کے ساتھ میچ دیکھا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم جب رنز بناتی تھی تو سٹیڈیم میں موجود لوگ زبردست خوشی کا اظہار کرتے تھے پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے لوگوں نے اپنے گھروںمیں اور ایوب سٹیڈیم میں دعوتوںکا اہتمام کیاتھا جو رات گئے تک جاری تھی میچ دیکھنے کیلئے خاص طورپر نوجوانوں اور خواتین نے پروگرام تربیت دیئے تھے اور میچ شروع ہونے سے پہلے ہی کوئٹہ شہر میں ٹریفک مکمل طورپر نہ ہونے کے برابر تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…