جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔ اس تناظر میں عاقب جاوید سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وہ ممکنہ طور پر وقار یونس کے جانشین ثابت ہوسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے رچرڈز کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں مینٹور بنانے کے لئے30ہزار ڈالرز (30لاکھ روپے) کی پیشکش کی ہے۔وہ معاوضے میں اضافہ چاہتے ہیں اس لئے ابھی معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں۔ پی سی بی رچرڈز کو طویل المعیاد معاہدے کی پیشکش نہیں کررہا ہے۔ اس وقت وقار یونس کو ماہانہ 16ہزار ڈالرز اور مشتاق احمد کو8ہزار ڈالرز ملتے ہیں۔دیگر غیر ملکی کوچز کے معاہدے بھی میں رقم دس ہزار ڈالرز کے اندر ہے۔بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کئی اسائنمنٹ کی پیشکش کی وجہ سے رچرڈز نے ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔ ان کا ایشیاکپ کے بعد ڈیل فائنل ہونے کے بعد ذمے داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے انہیں تین ہفتے کے لئے ایک لاکھ ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ روپے) مل رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان مشتاق احمد کی جگہ بولنگ کوچ کی ڈیل کو لاک کرنے دبئی پہنچ رہے ہیں۔اظہر محمود دبئی میں معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بدھ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے۔ سرے کاو¿نٹی کے ساتھ معاہدہ چند ہفتوں کا ہے۔ جولائی میں جب پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی اس وقت اظہر محمود سرے کاو¿نٹی سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے اور ان کا پاکستان ٹیم کے ساتھ معاہدہ برقرار رہے گا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…