جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ، منافع کا جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہو گیا ‘ نجم سیٹھی

datetime 23  فروری‬‮  2016 |

دبئی( انٹرنیشنل ڈیسک )پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں‘ جن کے پاس ٹکٹ نہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیم نہ آئیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں، وہ مصروفیت کے باعث نہیں آرہے تو ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال پی ایس ایل پاکستان لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے منافع کا ہم نے جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہوا ہے، آئندہ برسوں میں یہ منافع مزید بڑھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…