لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویون رچرڈ سے معاہدہ نہ ہوسکا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویون رچرڈ ز نے محض تین ہفتوں کے لئے 80 ہزار ڈالرز مانگے ہیں جسے ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ویو ن رچرڈ سے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ معاہدے کا خواہش مند تھا۔جس کے لئے بورڈ کو امید تھی کہ معاملات 30 سے 40 ہزار ڈالرز میں طے ہوجائیں گے۔لیکن ویون رچرڈ نے 80ہزار ڈالرز مانگ کر حیران کردیا۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے تین ہفتوں کے لئے اتنا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں لیکن اگر رچرڈ ز نظر ثانی کریں تو فوری طور پر ان کی تقرری کی جاسکتی ہے