لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ٹو کے میچز کراچی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بی ایس ایل ٹو کا افتتاحی میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو وقتاًفوقتاً پاکستان کا دورہ کرایاجائیگا۔پی ایس ایل ٹو کا افتتاحی اور فائنل میچ پاکستان میں جبکہ بقیہ میچز دبئی میں کرائے جائینگے ۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈ یشن کا آغاز فروری 2017 سے شروع ہوگا۔