بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی پہلی ملین ڈالرز ٹی 20 لیگ، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں چیمپئن کا تاج کس کے سر پر سجے گا اس کا فیصلہ آج دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ہوجائے گا۔ پرجوش کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیران کن کارکردگی دکھانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگی، کئی عالمی شہرت یافتہ اور میچ ونرز کھلاڑیوں کی موجودگی میں توقع ہے کہ فائنل میں گھمسان کا رن پڑیگا۔کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں پاکستانی ٹیم میں مستقبل کا کپتان قرار دیا جاتا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنی ذہانت سے کئی ایسے فیصلے کئے جس نے ماہرین کو حیران کردیا۔ ان کی مدد کے لئے ہیڈ کوچ معین خان اور مینٹور کی حیثیت سے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈز موجود ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کر فائنل میں آئے ہیں جس کا کریڈٹ پوری ٹیم اور ٹیم انتظامیہ کو جاتا ہے۔ اسی تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹ بھی جیتنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی۔ اس نے دونوں گروپ میچوں میں اسلام آباد کو شکست دی تھی۔ جب کہ پلے آف کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پورے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ اب غلطی کا کوئی موقع نہیں، ہمارے پاس اس پائے کے کھلاڑی موجود ہیں جو ہمیں چیمپئن بنوا سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…