دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نگران کوچ ویوین رچرڈز نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے 80 ہزار ڈالرز مانگ کر پی سی بی کو حیران کر دیا ، سر ویوین رچرڈز سے بطور مینٹور قومی ٹیم کے لیے خدمات کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نگران کوچ سر ویوین رچرڈز نے تین ہفتوں کے لیے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے اسی ہزار ڈالرز مانگ لیے۔جبکہ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں کے تیس سے چالیس ہزار ڈالر مناسب معاوضہ ہے۔ پی سی بی ورلڈ ٹی 20 کے لیے رچرڈز کی مینٹور کی حیثیت سے خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن اب یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ پی سی بی کو توقع تھی کہ تیس سے چالیس ہزار ڈالرز میں معاہدہ ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھاری معاوضے کی وجہ سے پی سی بی نے رچرڈز کی تقرری کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ رچرڈز کو اب بھی پیشکش ہے اگر وہ معاوضے پر نظر ثانی کریں تو فوری تقرری کی جا سکتی ہے۔
ویوین رچرڈز نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے 80 ہزار ڈالرز مانگ لئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا



















































