ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کرپشن کے الزامات پر 10 سال کے معطل امپائر نادر شاہ سے پابندی ہٹا لی۔نادر شاہ پر مارچ 2013 میں مبینہ طورپر بدعنوانی میں ملوث ہونے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نادر شاہ اب امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے اہل ہیں لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ فرسٹ کلاس مقابلوں بنگلہ دیش کرکٹ لیگ یا ڈھاکا پریمیئر ڈویڑن کرکٹ لیگ میں امپائرنگ کریں گے یا نہیں۔بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کا کہنا تھا کہ ’بی سی بی نے محسوس کیا کہ انھوں نے اپنے آپ کو گزشتہ سالوں میں اپنی غلطیوں سے بہت سیکھا ہے اور وہ کسی قسم کےمالی بد عنوانیوں میں شریک نہیں تھے جبکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین امپائروں میں سے ایک تھے‘۔