بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ فائنل،ہتھیار تیز، کس کا پلڑا بھاری

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کے روز شاہد آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی کو جس انداز سے ہرایا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پاس محمد نواز کی شکل میں ایک عمدہ سپنر موجود ہے تو اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس عمران خالد کی شکل میں ایک لیفٹ آرم بولر بھی موجود ہے جس نے تن تنہا پشاور زلمی کی مڈل آرڈر بیٹنگ کو تباہ کر دیا۔ عمران خالد نے تین اوروں میں چار وکٹیں حاصل کر کے پشاورگلیڈی ایٹرز کی کمر توڑ دی۔اتوار کو کھیلےجانے والے’پلے آف‘ میں نوجوان بیٹسمین شرجیل خان نے پوری ٹیم کے کل سکور کا 60 فیصد رنز تن تنہا سکور کر دیے۔ شرجیل خان نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکور کی۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق ابھی تک کوئی بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں لیکن وہ جس انداز میں اپنی ٹیم کو لڑا رہے ہیں اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کے شین واٹسن کے زخمی ہونے کے بعد کوئی عالمی سپر سٹار تو موجود نہیں ہیں لیکن مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم جس انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اس سے واضح ہے کہ منگل کی رات پاکستان تماشائیوں کے لیے سنسنی سے بھر پور ہو گی۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے آل رونڈر آندرے رسل کسی بھی ٹیم کھیل کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز میں شرجیل خان کی سنچری تھی جو کہ پی ایس ایل میں کسی بھی کھلاڑی کی پہلی سنچری ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…