بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،شرجیل سمیت تین کھلاڑیوں کی قسمت جاگ اُٹھی

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل میڈیم فاسٹ بولر رومان رئیس ¾ افتخار احمد اور بابراعظم کی جگہ خالد لطیف ، محمد سمیع اور شرجیل خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور بابراعظم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاہم اب ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایشیا کپ میں بابر اعظم کی جگہ شرجیل خان جب کہ رومان رئیس کے بدلے محمد سمیع کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب حیران کن طور پر ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈکا حصہ بننے والے افتخار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے خالد لطیف کو ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے تاہم محمد سمیع اور شرجیل خان کی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شمولیت ان کی ایشیا کپ میں کارکردگی سے مشروط کی گئی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی پہلی اور واحد سنچری اسکور کرنےکا اعزاز حاصل کیا تھااور شرجیل خان کی یہی کارکردگی قومی سلیکٹرزکو متاثر کرنے میں کامیاب رہی اور انہیں ایشیا کپ میں بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیاواضح رہے پشاور زلمی اور قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی گزشتہ روز شرجیل خان کی پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ دیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…