دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چار دن بعد پاک بھارت میچ ہے لیکن سب کی زبان پر پی ایس ایل کا نام ہے۔ وزیراعظم اور عمران خان سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فائنل میچ دیکھنے دبئی جاتے تو عوام کی خوشی دوبالا ہو جاتی،پاکستان سپرلیگ کے فائنل مقابلے کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم ہاوس فل ہوگا، تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا پی ایس ایل میں آکر عوام اور کھلاڑیوں نے دل خوش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاک بھارت سیریز بحال ہو۔ بھارت اپنے کھلاڑیوں کو کسی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کر کے غیرملکی کھلاڑی بھی بہت خوش ہیں۔ افسوس ہے کہ وزیراعظم اور عمران خان میں سے کوئی بھی فائنل دیکھنے نہیں آرہا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک کے ساتھ کامن ویلتھ ٹیم کے ساتھ میچز کھیلنے کی بات بھی چل رہی ہے۔ لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں،شائقین دلچسپ مقابلے سے لطف اندوز ہونگے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں تیس ہزارشائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فینز کی پی ایس ایل میں دلچسپی کا واضح ثبوت ہے، حتمی معرکہ کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزراءاعلی کو بھی دعوت دی گئی تھی ۔ ۔