ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈیویلیئرز کی جارحانہ بیٹنگ، جنوبی افریقہ کا ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کرلیا ہے۔ابراہم ڈیویلیئرز کےبرق رفتار 71 رنز کی بدولت انگلش ٹیم دوسرا ٹی 20باآسانی ہار گئی۔ جنوبی افریقہ نے میچ 9 وکٹوں سے جیت کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔انگلینڈ پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور میں 171 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ ٹیم کی جانب سے کپتان اوئن مورگن اور جوز بٹلر کے درمیان عمدہ پارٹنر شپ کی بدولت 17ویں اوورٹیم کا اسکور 3-157تک پہنچا دیا تھا۔دونوںبیٹسمین کے آﺅٹ ہونے کے بعدکوئی کھلاڑی اسکور میں نمایاں اضافہ نہ کرسکا۔ بٹلر نے 54، کپتان مورگن نے 38 اور جو روٹ نے 34رنز بنائے۔کائل ایبٹ نے 3اور کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پروٹیز نے172رنز کا ہدف4.14اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ اس میچ میں ڈیویلئرز نے کسی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کی تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے 125رنز بنائے۔ہاشم آملہ بھی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…