دبئی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی 20اسکواڈ میں محمد سمی اور شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈی اکے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی دبئی میںجاری پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمی نے کراچی کنگز کے خلاف دوسرے پلے آف میچ میں 4اورز می 8رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا جبکہ شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف 117رنز بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب پہلے سے اسکواڈ میں شامل بابر اعظم اور رومن رئیس سے متعلق اطلاعات آرہی ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ موجود پاکستانی اسکواڈ میں محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاہد آفریدی ، عمر اکمل ، سرفراز احمد ، عماد وسیم ، انور علی ، بابر اعظم ،محمد نواز ،محمد عامر ، افتخار احمد ، محمد عرفان ، رومن رئیس ، وہاب ریاض اور خرم منظور شامل ہیں